جمال تھانے کی حدود گاؤں نورخان چولیاڻي میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نوجوان پیرانو چولیاڻي کو قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے خلاف مقتول کے ورثا نے لاش سیشن کورٹ کے سامنے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیااحتجاج کے دوران مقتول کے ورثا زادی خاتون، گوہر خاتون، جوری خاتون، احسان، طفیل، ظہور، شبیر اور رہزن چولیاڻي نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کے نوجوان کو ناحق قتل کیا ہے۔ورثا کے مطابق پیرانو چولیاڻي اپنی زمین پر گندم کو کھاد دے رہا تھا کہ پولیس نے مخالفین رزاق چولیاڻي اور یاسین چولیاڻي سے مبینہ طور پر رقم لے کر جھوٹا مقابلہ ظاہر کرتے ہوئے اسے قتل کر دیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اعجاز کوسو، وسیم، امتیاز داہانی اور حیدر داہانی اس قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔