گزشتہ روز بارات پر فائرنگ کر کے دولہا سمیت تین باراتیوں کو قتل کرنے والے چار ڈاکو پولیس آپریشن کے دوران ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی شکارپور کے علاقے رستم کے کچے میں کی گئی جہاں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن گزشتہ روز سے جاری تھا۔ پولیس آپریشن کے دوران چار ڈاکو مارے گئے جبکہ 22 ڈاکو زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ روز بارات پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دولہا سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو بارات پر فائرنگ کے علاوہ ڈکیتی، چوری، قتل اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔شاہ زیب چاچڑ نے واضح کیا کہ قبائلی جھگڑوں کی آڑ میں خونریزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔