پیپرا نے لیسکو میں اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کو شفاف قرار دے دیا

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو میں اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے اس پر اٹھائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔پیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کے معاہدے میں ایویلیوایشن کا عمل قواعد و ضوابط کے مطابق پایا گیا ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ دوسرے ٹینڈر کے تحت فی میٹر قیمت میں پہلے ٹینڈر کے مقابلے میں 4 ہزار 281 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ممکن ہوئی۔پیپرا کا کہنا ہے کہ لیسکو کی جانب سے اپنایا گیا ٹینڈرنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف، مسابقت پر مبنی اور ویلیو فار منی کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔