سندھ کے قومی گلوکار سرمد سندھی کی 30ویں برسی آج پریالو میں منائی جائے گی

سندھ کے قومی گلوکار، اور مزاحمتی فن کے نمائندہ عبدالرحمن مغل المعروف سرمد سندھی کی 30ویں برسی آج ان کے آبائی شہر پریالو میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی برسی کی تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنما، ادیب، شاعر، فنکار اور شائقینِ موسیقی شرکت کریں گے۔تقریب کے دوران سرمد سندھی کے فن، جدوجہد اور سندھی موسیقی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ سندھی ادبی سنگت کے زیر اہتمام ادبی پروگرام بھی منعقد ہوگا، جس میں شاعر اور ادیب اپنی شاعری کے ذریعے سرمد سندھی کو خراج پیش کریں گے۔اس موقع پر موسیقی کی محفل بھی سجائی جائے گی، جس میں مقامی فنکار سرمد سندھی کے مشہور گیت پیش کریں گے۔اس کے علاوہ مقررین سرمد سندھی کی زندگی اور سندھی ثقافت و قومی شعور میں ان کے کردار پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ قوم پرست رہنما ان کی مزار پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔