لکی مروت میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر برکت اللہ ماراگیا

لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی وانڈہ امیر کے قریب فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر برکت اللہ عرف برکتی مارا گیا، پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک دہشت کمانڈر برکت عرف برکتی عرف ابوذر کے مختلف فرضی نام بھی تھے۔پولیس نے بتایا کہ کمانڈر برکت دہشت گرد مختلف گروہوں کا سرغنہ اور معاون تھا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کےخلاف کارروائی میں عوامی امن کمیٹیوں کے رضاکاروں نے بھی پولیس کے شانہ بشانہ حصہ لیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کے زیراستعمال اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد کے دیگرساتھی علاقے کے دشوار خدوخال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔