سکھر۔سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام قائدِ اعظم ڈے پاکستان کے بانی محمد علی جناحؒ کی پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

سکھر۔سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام قائدِ اعظم ڈے پاکستان کے بانی محمد علی جناحؒ کی پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس مھمانان گرامی حاجی محمد جاوید میمن صدر اسمال ٹریڈرز سکھر،میڈم شائستہ بلوچ چیئرپرسن اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھرڈاکٹر سعید اعوان ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر،محمد عامر فاروقی،ڈاکٹر وجے کمار پنھوار تھے۔تقریب قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر مھمان خصوصی حاجی محمد جاوید میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں قائدِ اعظم کی بے مثال جدوجہد، عزم اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت مسلمانوں کو ایک آزاد وطن حاصل ہوا۔ قائدِ اعظم ایک عظیم رہنما، قانون دان اور اصول پسند انسان تھے جنہوں نے اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کا درس دیا۔قائدِ اعظم کا پیغام تھا کہ ہم دیانت داری، محنت اور قانون کی پاسداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان کا قیام نہ صرف ایک تاریخی کامیابی تھی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن راستہ بھی ہے۔ قائدِ اعظم ڈے ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع دیتا ہے کہ ہم ان کے سنہرے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔سول ڈیفنس عوامی خدمت بہترین ادارہ ہے۔اس پروگرام میں سول ڈیفنس پوسٹ وارڈن حاجی محمد ریاض کھوکھر،شیخ عدنان،محمد یاسین قمر،محمد ریحان،محمد رفیق چوھان و دیگر موجود تھے۔