رسمس کے موقع پر حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی مستحق مسیحی افراد کو کرسمس کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سرگرم نظر آئے۔شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں آل پاکستان پاسٹرز الائنس اور ہیلپنگ ہینڈ منسٹری کے زیر اہتمام دو الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ایک ہزار مسیحی گھرانوں میں ایک ماہ کی ضروریات پر مشتمل راشن بیگ تقسیم کیے گئےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد، مسیحی مذہبی رہنماؤں بشپ امانت مسیح، ناظم اشرف آٹھوال، پاسٹر اختر مسیح اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو اپنائیت اور تحفظ کا احساس دیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، وہ بلا خوف و خطر اپنی عبادات انجام دیتی ہیں، جبکہ ان کی عبادت گاہوں، گرجا گھروں کی حفاظت، تعمیر و مرمت اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں۔اس موقع پر شرکا نے کرسمس کیک کاٹے اور ملکی ترقی، سلامتی، امن و امان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، جبکہ مستحق مسیحی خاندانوں میں خشک راشن کے بیگ تقسیم کیے گئے۔