صوبائی وزیر بلدیات کا اعلان بلدیاتی ملازمین کی کارکردگی پر توجہ عوام پر نیا ٹیکس یا شرح میں اضافہ نہیں ہوگا

صوبائی وزیر بلدیات کے پی مینا خان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ عوام پر نہ کوئی نیا بلدیاتی ٹیکس لگایا جائے گا اور نہ ہی موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا مینا خان آفریدی کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی ملازمین کی پوسٹنگ، ٹرانسفر پالیسی اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملازمین کے لیے جاب ڈسکرپشن اور کارکردگی کے پیمانے حتمی مراحل میں ہیںصوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل کسی بھی ملازم کا تبادلہ نہ کیا جائے، اور ملازمین کی کارکردگی محکمہ کی آمدن بڑھانے سے مشروط کی جائے۔ افسران کو ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔