سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے آئینی بینچ نے پنشن کیس میں غلط بیانی کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اسمال انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ایڈمن احسان خان کو ہتھکڑی لگوا کر لاک اپ کروا دیا۔سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں ریٹائرڈ ملازم عبدالغفار شیخ کی جانب سے دائر پنشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس دوران اسمال انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ایڈمن احسان خان اور درخواست گزار کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کو 15 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔یہ کیس جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل آئینی بینچ نے سنا۔ عدالت ن
ے سرکاری افسر کی جانب سے غلط بیانی اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کو سنجیدہ جرم قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔عدالت نے واضح کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بلاجواز تاخیر ناقابلِ برداشت ہے اور سرکاری افسران اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتیں گے تو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔