ایئر بلیو طیارہ حادثہ کیس عدالت کا متاثرین کو 5 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

ایئر بلیو طیارہ حادثہ کیس میں متاثرین کو بالآخر ساڑھے پندرہ سال بعد انصاف مل گیا۔ عدالت نے فضائی کمپنی ایئر بلیو کی تمام اپیلیں مسترد کرتے ہوئے متاثرین کو 5 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے سول دعویٰ جات پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں ایئر بلیو کی جانب سے دائر کی گئی تمام 8 اپیلیں خارج کر دی گئیں۔عدالت نے فیصلے میں ایئر بلیو پر عدالتی وقت ضائع کرنے اور غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے پر 80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ریری فیصلے کے مطابق متاثرہ سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین روپے، راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔متاثرہ محمد الیاس کو 1101.868 ملین، گوہر رحمان کو 507.348 ملین، جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین، محمد جاوید خان کو 857.025 ملین، سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین جبکہ کرنل (ر) شمیم اختر کو 606 ملین روپے بطور معاوضہ ادا کیے جائیں گے۔عدالت نے واضح کیا کہ سول جج کی جانب سے فی کس ایک کروڑ روپے تک معاوضے کی حد مقرر کرنا ناکافی تھا، جس کے خلاف متاثرین نے اپیل دائر کی تھی۔