پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نیلامی کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس عمل کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نیلامی رواں برس 23 دسمبر کو ہوگی، جس میں نجی شعبے کے بڑے سرمایہ کار حصہ لیں گے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے حکومت نے مختلف انتظامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔پی آئی اے کی نیلامی میں شرکت کے لیے پاکستان کا ایک بڑا کنسورشیم سامنے آ گیا ہے، جس میں پانچ بڑے گروپس شامل ہیں۔ اس کنسورشیم میں کراچی سے اے کے ڈی سیکیورٹیز اور عارف حبیب گروپ، جبکہ پنجاب سے لیک سٹی، فاطمہ گروپ اور سٹی اسکول شامل ہیں، جو 23 دسمبر کو ہونے والی بولی میں حصہ لیں گے۔حکومت نے پی آئی

اے کی بولی کی قدر (Bid Valuation) کے تعین کے لیے ایک امریکی ایوی ایشن کنسلٹنٹ کمپنی کو پاکستان مدعو کیا ہے۔ یہ کمپنی عالمی سطح پر ہزاروں طیاروں کو ایوی ایشن کنسلٹنسی فراہم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ حکام کے مطابق کنسلٹنٹ کی خدمات سے نیلامی کا عمل شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جائے گا۔