عابد شیر علی کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سبی جیل یا اٹک قلعہ میں رکھا جائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل کی بجائے سبی جیل یا اٹک قلعہ میں رکھا جائے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں “انجوائے” کر رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو مہینوں قید میں رکھا گیا تھا تاکہ جیل کی حقیقت سمجھ آتی۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو عدالتی احکامات کے تحت ہفتے میں ایک بار
ملاقات کی اجازت ہے، اور اڈیالہ جیل کے باہر رات کے اندھیرے میں احتجاج جاری رہتے ہیں، جس سے کسی دہشت گردی کے واقعے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں درندہ صفت لوگ بیٹیوں اور بہنوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، اور ایسے واقعات پر سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو سبی جیل یا اٹک قلعہ میں رکھا جائے تو جیل کی اصل حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔