ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل ہو گیا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔عالمی رینکنگ کمپنی اسکائی ٹریک نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو تھری اسٹار قرار دیا ہے۔اسی کمپنی نے دبئی ایئرپورٹ کو بھی تھری
https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/0/0e/Islamabad_International_Airport_2022.jpg?utm_source=chatgpt.com
اسٹار ایئرپورٹ کا اعزاز دیا ہے۔اسکائی ٹریک رینکنگ میں لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی ریٹنگ دو اسٹار رہی۔واضح رہے کہ یہ رینکنگ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو مدنظر رکھ کر دی جاتی ہے۔ایئرپورٹ منیجمنٹ اور سروس معیار کو بھی رینکنگ کا حصہ بنایا جاتا ہے۔