آئندہ 5 سال تک پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ حکومت نے IMF کو وصولیوں کے تخمینے پیش کر دیے

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آئندہ پانچ سال کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی وصولیوں کے تخمینے پیش کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی 2026 سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں فی لیٹر 2.5 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔دستاویزات میں مالی سال 2025-26 کے لیے وصولیاں 1,468 ارب روپے، 2026-27 کے لیے 1,638 ارب روپے، 2027-28 کے لیے 1,787 ارب روپے، 2028-29 کے لیے 1,989 ارب روپے اور 2029-30 کے لیے 2,212 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تاریخی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال می
پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں 1,220 ارب روپے تھیں، جبکہ 2023-24 میں 1,019 ارب اور 2022-23 میں 580 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔اس وقت پیٹرول پر لیوی 79.62 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75.41 روپے فی لیٹر عائد ہے، جبکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر الگ سے عائد ہوگی۔ حکومت نے یہ تخمینے پیٹرولیم سے مالی محصولات کو برقرار رکھنے اور کلائمیٹ سے متعلق اقدامات کے لیے اضافی وسائل جمع کرنے کے لیے پیش کیے ہیں۔حکومت نے گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں نئی پیٹرولیم قیمتیں بھی جاری کی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت 263.45 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے کی کمی کے بعد 265.65 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔