نیا سال شروع ہونے سے قبل وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک اہم اور خوش آئند فیصلہ کرتے ہوئے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس سے قبل تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو ماہ دسمبر کی تنخواہ اور پنشن 22 دسمبر کو ادا کی جائے گی تاکہ وہ اپنا مذہبی تہوار کرسمس باوقار انداز میں منا سکیںن اس فیصلے کے سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے واضح رہے کہ پاکستان میں 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے، جبکہ مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کے باعث 25 اور 26 دسمبر کو دو دن کی سرکاری چھٹی دی جاتی ہے۔
مزید تازہ اور مستند خبروں کے لیے ADN News وزٹ کریں