بے گھر صنعتی ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ مریم نواز نے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی ہے اس اقدام سے سینکڑوں صنعتی ورکرز کو اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کر 720 نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ملازمین کو گھر کی ملکیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی وزیراعلیٰ پنجاب نے ندیم طاہر نامی صنعتی ورکر کو خود فون کر کے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے والدین کو اپنے ساتھ رکھنا، کیونکہ ان کی دعاؤں کی بدولت ہی آپ کو فلیٹ ملا ہے مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تعمیر تین ماہ میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی صوبائی وزیر محنت منشا اللہ بٹ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورکر ویلفیئر کمپلیکس، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون کے لیے 5897 ورکرز اہل قرار پائے تھے، جن میں سے آج کی قرعہ اندازی میں قصور کے صنعتی ورکرز کو 480 جبکہ لاہور کے ورکرز کو 240 فلیٹس الاٹ کیے گئے انہوں نے مزید بتایا کہ مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے، جبکہ دورانِ ملازمت جاں بحق ورکرز کی بیوگان کے لیے 3 فیصد اور اسپیشل ورکرز کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہےاس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بیوگان اور اسپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹس دینے اور خصوصی صنعتی ورکرز کو سہولت و تحفظ فراہم کرنے کے لیے انہیں گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کی ہدایات بھی جاری کیں وزیر محنت نے بتایا کہ سندر فیز ٹو میں 672، ملتان میں 656 اور وار برٹن ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس صنعتی ورکرز کو دیے جائیں گے، جبکہ جھنگ اور کمالیہ میں بننے والی لیبر کالونیوں میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین تین مرلے کے مفت پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔