اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک شدید بحران کا شکار ہے جبکہ پی ٹی آئی کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہر کسی سے ہونی چاہیے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ بیک فٹ پر جا کر تحریک انصاف سے مفاہمت کا راستہ نکالے شوکت یوسف زئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی گفتگو ہمیشہ مفاہمتی انداز میں ہوتی ہے، تاہم جلسوں کے دوران بعض اوقات سخت بیانات سامنے آ جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو درپیش مسائل سب کے سامنے ہیں اور پارٹی کو بھی آگے کے لائحہ عمل پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ شوکت یوسف زئی نے شہباز شریف کی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران ابھی تک ختم نہیں ہوا انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئی ایم ایف کی قسط نہ ملی تو ملک آگے نہیں چل سکتا۔ سرمایہ کار ملک چھوڑ رہے ہیں اور صرف قرضوں کے سہارے معیشت نہیں چلائی جا سکتی۔