آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا

### آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے بجٹ میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بے نظیر کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافے کی بھی سفارش کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بے نظیر کفالت پروگرام کی رقم کم ہے، اس لیے سماجی تحفظ کے لیے پروگرام کے بجٹ کو مضبوط کیا گیا ہے۔ صارفین کی قوتِ خرید برقرار رکھنے کے لیے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ بے نظیر انکم کے بجٹ میں امدادی پروگراموں پر اخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد بڑھائی جائے گی۔
غیر مشروط نقد امداد کی رقم 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کی جائے گی، جس سے کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ متوقع ہے۔ مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی۔ 2026 میں نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے، اور فنڈ کی کفالت امداد نچلے آمدنی والے طبقے کی کھپت کے 15 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے فنڈ کی کفالت پروگرام کی رقم میں افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹمنٹ جاری رکھنے، کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع، اور بے نظیر انکم کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے بجٹ کے مکمل استعمال کی بھی سفارش کی ہے۔