پشاور: جاچ حکام کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹرز پر گزشتہ مہینے ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق پابندی شدہ تنظیم سے تھا۔ حملہ آور پشاور میں چند دن قیام کر کے شہر کے راستوں کی معلومات حاصل کر چکے تھے۔جاچ حکام نے بتایا کہ خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ اب تک اس کیس میں 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے۔گذشتہ حملے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔