پاکستان کے خلاف تعصب پر مبنی مواد شامل ہونے کے باعث معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کی فلم کو چھ عرب ممالک میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان کی متعلقہ اتھارٹیز نے فلم کے مواد پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ریلیز کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق عرب ممالک نے فلم میں پاکستان مخالف بیانیے کو ناقابل قبول قرار دیا، جس کے بعد فلم کی نمائش کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بھارتی فلم کو مشرقِ وسطیٰ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی متنازع مواد کے باعث کئی بھارتی فلموں پر عرب ممالک میں پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔