اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع اور عوام کے لیے شائع کیے جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کے آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سال 2026 کے آخر تک گریڈ 17 سے 22 کے تمام افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثے ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب کریں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے ڈیجیٹل جمع کروانا لازمی ہوں گے۔ اس نظام میں پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے انتظامات شامل ہوں گے، اور رسک بیسڈ ویریفکیشن کا طریقہ کار بھی متعارف کروایا جائے گا۔بینکوں کو اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دی جائے گی تاکہ اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت جانچ پڑتال کی جا سکے۔ بینک سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین کر سکیں گے۔