سندھ حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان سسٹم نافذ

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک ای چالان کے نفاذ کے بعد اب ایک اور اہم شعبے، فوڈ اتھارٹی، میں بھی ای چالان سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دو ماہ قبل کراچی میں ٹریفک ای چالان کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے تحت ہزاروں گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے چالان گھر بیٹھے جاری کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ بعض حلقوں کی جانب سے بھاری چالانوں پر اعتراضات سامنے آئے، لیکن اس کے باوجود حکومت نے ڈیجیٹل نظام کو مزید شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالان سسٹم شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خوراک سندھ محبوب الزمان نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن اور ویٹ اسٹاک پالیسی پر بریفنگ دی ملاقات میں وزیر خوراک نے بتایا کہ غیر معیاری خوراک کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے، اور ڈیجیٹلائزیشن کے بعد عوام کو زیادہ معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی