راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں پنڈی سے آنے والی مسافروں سے بھری وین آزاد پتن کے مقام پر بے قابو ہو کر دریائے جہلم میں جا گری واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے اب تک چار مسافروں کو بحفاظت نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ باقی 12 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سدھنوتی ممتاز کاظمی کے مطابق ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں ریسکیو حکام کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم تلاش کا عمل بغیر وقفے کے جاری ہے۔