بااثر زمیندار کا ظلم روجھان جمالی میں کھیت میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی

بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک بااثر زمیندار نے معمولی سی بات پر ایک بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی واقعے کے مطابق اونٹ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ زمیندار کے کھیت میں داخل ہو گیا تھا۔ غصے میں آ کر ملزم نے اونٹ کو بھگانے کے بجائے کلہاڑی کے وار کر کے اس کی ٹانگ کاٹ دی واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا، جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً سانگھڑ، حیدرآباد اور پنجاب میں بھی اس نوعیت کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ جانوروں پر بڑھتے ہوئے ظلم کے باوجود مناسب قانون سازی نہ ہونے کے باعث یہ واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔