واشنگٹن سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ امریکا نے پاکستان کے ایف-16 بیڑے کی جدید ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے کانگریس کو پیکیج کی اجازت کا باضابطہ خط بھی ارسال کر دیا ہےنئے ٹیکنالوجی پیکیج کے تحت پاکستان کے ایف-16 طیارے ڈیٹا لنک، ایویانکس اپ گریڈ، کرپٹوگرافک سسٹم، شناختی نظام (IdentificationSystem) سمیت تربیت اور لاجسٹک سپورٹ بھی حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ خصوصی ٹولز، اسپیئر پارٹس اور دیگر ٹیکنیکل سسٹمز بھی شامل ہیں۔جدید اپ گریڈیشن کے بعد پاکستان کے ایف-16 بیڑے کی آپریشنل عمر 2040 تک بڑھ جائے گی جبکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مشترکہ آپریشنز اور تربیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی امریکی پیکیج کی مجموعی مالیت تقریباً 686 ملین ڈالر (68.6 کروڑ ڈالر) ہے، اور اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سلامتی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانا ہے دفتر خارجہ پاکستان نے امریکا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔