چاندی کی عالمی قیمت پہلی بار 60 ڈالر فی اونس پاکستان میں بھی اضافہ متوقع

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بڑی بڑھوتری کی وجوہات میں عالمی سطح پر چاندی کی فراہمی میں کمی اور طلب میں ریکارڈ اضافہ شامل ہے پاکستان میں چاندی کا ریٹ بین الاقوامی طلب و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی ڈیمانڈ اور حکومتی پالیسیوں پر منحصر ہوتا ہے۔ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت اس لیے اہم سمجھی جاتی ہے کہ زیورات کی تیار ی میں یہ وزن ایک معیاری حیثیت رکھتا ہے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قیمتوں میں معمولی فرق پایا جاتا ہے ملک بھر میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمتیں اپ ڈیٹ ہوتی ہیں چاندی میں سرمایہ کاری اہم نکات
مہنگائی کے خلاف تحفظ: چاندی کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ مہنگائی بڑھنے پر اس کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہوتا ہے طویل مدتی سرمایہ کاری: اگرچہ چاندی کی قیمت میں روزانہ اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، مگر طویل مدت میں اسے ایک مضبوط سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے سونے کے مقابلے میں کم خطرہ: ماہرین کے مطابق سونے کے مقابلے میں چاندی کی مارکیٹ زیادہ مستحکم ہے اور اس میں رسک بھی کم ہوتا ہے۔