پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے تاریخی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے مکمل مفت علاج کا فیصلہ کیا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے مہنگے علاج کا مکمل خرچ برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے خصوصی اسپیشل اینیشیٹو کارڈ متعارف کرایا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یہ کارڈ کینسر اور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے ہر مریض کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اعلامیے کے مطابق پروگرام کے پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے مہنگے علاج کے بوجھ سے آزاد ہو جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹروک اور فالج کے بروقت علاج کے لیے بھی نئی پروگرامنگ کی تیاری کی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اس دوران سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔