پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، 17 لاکھ لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

پاکستان کوسٹ گارڈ نے سمندر اور زمینی راستوں پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے لائے جانے والے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ترجمان کے مطابق کراچی، گوادر، پسنی، اوتھل روڈ چیک پوسٹس اور سمندر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا سمندری راستے سے 18 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جو غیرقانونی طور پر بلوچستان سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ کوسٹ گارڈ نے ڈیزل کے ساتھ ٹرک اور آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ترجمان کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل اور متعلقہ گاڑیوں کی مجموعی مالیت 487.03 ملین روپے ہے۔