وزیراعظم کی ہدایت گھریلو صارفین کیلئے صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمِ سرما میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے اسلام آباد میں قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ سردیوں میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، اسی لیے وزیراعظم نے گیس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج بھی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی اور مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے وفاقی وزیر کے مطابق اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نومبر 2023 میں گھریلو صارفین کو 460 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی دی جا رہی تھی جبکہ رواں سال نومبر میں یہ بڑھ کر 590 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی، یعنی تقریباً 26 فیصد اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ سوئی سدرن کے علاقوں میں بھی 18 فیصد زیادہ گیس فراہم کی جا رہی ہے جس سے شکایات میں واضح کمی آئی ہے انہوں ن مزید بتایا کہ پشاور میں 29 آپریشنل فیز کی مرمت پر 50 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ 250 کلومیٹر پائپ لائن کی اپ گریڈیشن پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی علی پرویز ملک نے اعتراف کیا کہ کوئٹہ میں گیس چوری اور بل ٹمپرنگ جیسے مسائل موجود ہیں جنہیں ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق ایس این جی پی ایل کے 70 سے 80 لاکھ گھریلو صارفین ہیں اور نومبر میں 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 70 سے 80 فیصد شکایات 36 گھنٹوں میں حل کر دی گئیں وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہو اس کی نشاندہی کریں، متعلقہ ٹیمیں فوری کارروائی کریں گی۔