قومی اسمبلی میں نوٹ ملنے پر 12 اراکین نے ملکیت کا دعویٰ کر دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دلچسپ صورتِ حال اس وقت پیدا ہوئی جب اسپیکر ایاز صادق نے اچانک 5 ہزار روپے مالیت کے چند نوٹ ایوان میں لہرا کر بتایا کہ یہ رقم فرش سے ملی ہے۔ اسپیکر نے اراکین سے پوچھا کہ یہ کس کی رقم ہے یہ سنتے ہی متعدد اراکین کھڑے ہو گئے اور ہاتھ اٹھا کر نوٹوں پر اپنا حق جتانا شروع کر دیا۔ اسپیکر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’یہ تو 12، 10 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے، اتنے تو پیسے بھی نہیں ہیں جتنے ہاتھ کھڑے ہوگئے ہیں ایوان اس جملے پر قہقہوں سے گونج اٹھا بعد ازاں اسپیکر نے اعلان کیا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ رقم ایم این اے اقبال آفریدی کی ہے۔ جس کے بعد یہ رقم انہیں واپس کر دی گئی۔