شکارپور کے علاقے منچھر شاہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن جاری ہے جہاں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ جدید ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہےآج کے آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 ڈاکو مارے گئے۔ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، منشیات فروشی، لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔