سندھ ہائی کورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری 26 دسمبر سے 9 جنوری تک عدالتیں بند رہیں گی

سندھ ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس بند رہیں گی اعلامیے کے مطابق تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت اور اہم مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ عدالت کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے 1:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز 9:00 سے 12:00 بجے تک ہوں گے مزید کہا گیا کہ عدالت کا عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران چار دن کی چھٹی لے سکتا ہے، تاہم یہ چھٹیاں انتظامی ضرورت اور کام کے بوجھ کے مطابق دی جائیں گی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول عدالتی سرگرمیوں کو متاثر کیے بغیر عملے کو موسمِ سرما کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔