راولپنڈی میں دفعہ 144 کا سخت نفاذ دکانیں پیٹرول پمپ اور تعلیمی ادارے بند

راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دکانیں، پیٹرول پمپ اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق حکام نے دفعہ 144 کے اطلاق کے بعد ہدایات جاری کی ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی
اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے داہگل اور گورکھپور کے علاقوں میں کاروباری مراکز، پیٹرول پمپ اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرا دیے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے لیے چیک پوسٹس اور ناکے قائم کیے گئے ہیں حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔