اسلام آباد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے آج ہونے والے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سمری منظور ہونے کا امکان ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی منظوری دی جا سکتی ہے، جس سے قیمتیں فی لیٹر تقریباً 2 روپے 40 پیسے تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں مہنگائی کے مطابق اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں کے لیے فی لیٹر 1 روپے 28 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس وقت او ایم سیز کا منافع 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے اجلاس میں ایران سے بجلی کی خریداری، 2025-26 کے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان، پاکستان ڈیجٹل اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے کی گرانٹ، کلوروفارم کی درآمد پر پابندی، اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں ترمیم سمیت متعدد اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔