کراچی گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد واقعہ معمہ بن گیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون کے ایک رہائشی فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جو اب تک مکمل طور پر معمہ بن چکا ہے پولیس نے ابتدائی شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر گھر کا کوئی فرد واقعے میں ملوث ہو سکتا ہے پولیس کے مطابق فلیٹ سے متعدد دوائیوں کے سیمپل ملے ہیں جنہیں ٹیسٹنگ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک گھر سے ایسے ٹھوس شواہد نہیں ملے جن کی بنیاد پر اموات کی حتمی وجہ فوری طور پر بتائی جا سکواقعے کی اطلاع سب سے پہلے جاں بحق خاتون کے بیٹے نے پولیس کو دی ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق مقتولین میں ماں، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔ جاں بحق خاتون کا شوہر اقبال بھی گھر میں موجود تھا اور اس کی ذہنی حالت بھی درست نظر نہیں آرہی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ زہریلی چیز کھانے سے اموات ہوئی ہوں، تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گیاہم بات یہ ہے کہ اہلخانہ نے نہ ایف آئی آر درج کروائی ہے اور نہ ہی لاشیں وصول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اگر دوپہر تک اہلخانہ نے مقدمہ درج نہ کرایا تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ پہلے رنچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا۔ فلیٹ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔