کراچی بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ سٹی کورٹ کے اطراف وکلا کو ای چالان سے استثنیٰ دیا جائے

کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلا کے لیے سٹی کورٹ کے اطراف ای چالان سے استثنیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی بار نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سٹی کورٹ میں روزانہ بڑی تعداد میں وکلا پیش ہوتے ہیں، جبکہ پارکنگ کی سہولت نہایت محدود ہے اور وکلا سمیت سائلین کی گاڑیوں کے لیے جگہ ناکافی ہے کراچی بار کا کہنا ہے کہ مناسب پارکنگ نہ ہونے کے باعث وکلا مجبوراً ایم اے جناح روڈ پر گاڑیاں پارک کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی گاڑیوں کو ای چالان کیا جا رہا ہے، جو کہ نا مناسب اقدام ہے کراچی بار نے ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی کورٹ کے اطراف وکلا کی گاڑیوں کو ای چالان کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے اور پارکنگ مسائل کے مستقل حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔