پی ٹی آئی کے اہم رہنما طارق محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان ملکی اداروں کیخلاف کسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا

بھمبر آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود نے کہا کہ وہ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو ملکی اداروں کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے وطن اور پاک فوج سب سے مقدم ہیں، اور میں ہر حال میں اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں طارق محمود کے مطابق بعض عناصر پارٹی کو ایسی سمت میں لے جا رہے ہیں جو ریاستی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کو فروغ دیتی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں سیاسی حلقوں میں میجر (ر) طارق محمود کے اس فیصلے کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ بھمبر میں پی ٹی آئی کے مضبوط رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا پارٹی چھوڑنا آزاد کشمیر کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔