ماہرین نے وزن کم کرنے والے معروف انجیکشن کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ یہ ادویات پٹھوں کے تیز نقصان کے باعث انسان میں 10 سال قبل بڑھاپا لا سکتی ہیں
کینیڈین محققین کا کہنا ہے کہ یہ انجیکشن خاص طور پر درمیانی عمر اور بزرگ افراد میں کمزوری، توازن بگڑنے اور گرنے کے خطرات بڑھا دیتے ہیں برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ وزن کم ہونے کے دوران پٹھوں میں کمی کا عمل بعض اوقات موٹاپے کی سرجری، کینسر کے علاج یا قدرتی طور پر 10 سال عمر بڑھنے کے برابر ہو سکتا ہے ایک تحقیق میں جسمانی ماس کے 11 فیصد تک ضائع ہونے کا انکشاف ہوا، جبکہ دیگر شواہد کے مطابق وزن گھٹنے کا 20 سے 50 فیصد حصہ پٹھوں کے کم ہونے کی وجہ سے ریکارڈ کیا گیا ماہرین کے مطابق انجیکشن استعمال کرنے والوں کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ طاقت کی مشقیں اور 150 منٹ کی معتدل یا سخت ورزش انتہائی ضروری ہے، تاکہ پٹھوں اور ہڈیوں کا ماس برقرار رہے اور وزن دوبارہ بڑھنے کے امکانات کم ہوں تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ورزش ان ادویات کے استعمال کے دوران اور بعد میں پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتی ہے، اس لیے دواؤں کے ساتھ جسمانی تربیت کو لازمی اپنایا جائے۔