مویشیوں میں نیلی زبان کی بیماری میں تیزی سے اضافہ کیا یہ بیماری خطرناک ہے

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مویشیوں میں ایک نئی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں جانور کی زبان نیلی ہو جاتی ہے۔ اس بیماری کو بلیو ٹنگ وائرس (Blue Tongue Virus) کہا جاتا ہے رواں برس پاکستان میں اس بیماری میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، بالخصوص ان علاقوں میں جو سیلاب سے متاثر ہوئے۔ ماہرین کے مطابق سیلابی پانی اور نمی کی وجہ سے وائرس پھیلانے والے کیڑے زیادہ فعال ہوگئے ہیں، جس سے بیماری نے تیزی سے مویشیوں کو متاثر کیا لائیو اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو ٹنگ وائرس گائے، بکری، بھیڑ، ہرن، اونٹ اور دیگر چرنے والے جانوروں کو متاثر کرتا ہے۔ شدید کیسز میں جانور کی زبان اور منہ کی جھلیاں سوج کر نیلی پڑ جاتی ہیں، جو جسم میں اندرونی خون بہنے اور آکسیجن کی کمی کے باعث ہوتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق ہر بیمار جانور کی زبان نیلی نہیں ہوتی، اس لیے صرف زبان کا رنگ دیکھ کر نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری مویشیوں میں تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اموات کا سبب بھی بن سکتی ہے اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بیمار جانوروں کو فوراً علیحدہ کریں اور ویٹرنری ماہرین سے رابطہ کریں۔