سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی را کے 12 دہشت گرد گرفتار بھاری بارودی مواد برآمد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شاندار کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں رہنے والے 12 خطرناک دہشت گردوں کو لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے، حساس مقامات اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ترجمان کے مطابق ایک فیس بک آئی ڈی “عادل” جو بھارت سے را آپریٹ کر رہا تھا، کی تحقیقات کے دوران یہ نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔ دہشت گرد حساس مقامات کی ویڈیوز بنا کر واٹس ایپ کے ذریعے بھارت بھیجتے تھے گرفتار افراد کی تفصیل لاہور سے: سکدیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار سرفراز، عثمان فیصل آباد سے: دانش بہاولپور سے: رجب، ہاشم، ثاقب، عارف ترجمان کے مطابق سکدیپ سنگھ پیدائشی کرسچن ہے اور کچھ عرصہ قبل اس نے اپنا مذہب تبدیل کیا۔ گرفتار افراد کو را کی جانب سے باقاعدہ فنڈنگ دی جارہی تھی برآمدگی 7 آئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر 102 فٹ فیوز وائر دھماکا خیز مواد اسلحہ موبائل فون نقدی گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔