امان اللہ اوڍو کا اہم انکشاف نام اور تصویر پر جعلی سوشل میڈیا آئی ڈی بنا کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے

پریالو کے قریب گاؤں قائم الدین اوڍو کی معروف اور معزز شخصیت امان اللہ اوڍو نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے ان کے نام اور تصویر کا استعمال کرتے ہوئے جعلی سوشل میڈیا آئی ڈی بنا رکھی ہے، جس کے ذریعے گمراہ کن، جھوٹی اور اشتعال انگیز مہم چلائی جا رہی ہے امان اللہ اوڍو کے مطابق فییک آئی ڈی چلانے والا شخص ان کے نام اور تصویر کا سہارا لے کر ایم این اے جاوید علی شاہ جیلانی اور چیئرمین سید جمن علی شاہ کے خلاف بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور متنازع پوسٹیں شیئر کر رہا ہے، جو مکمل طور پر غلط ہیں اور معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس جعلی آئی ڈی کے ذریعے نہ صرف سیاسی شخصیات کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے بلکہ مذہبی بے حرمتی جیسے سنگین اور قابل تعزیر عمل کا ارتکاب بھی کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا
امان اللہ اوڍو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس فییک آئی ڈی سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور ان کے نام کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فییک آئی ڈی چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ ایسے گھناونے اقدامات کا سدباب ہو سکے۔