اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے آج اور کل مختلف راستوں کی بندش کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے ایڈوائزری کے مطابق شہر کی کئی شاہراہیں جزوی طور پر بند رہیں گی جبکہ ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو صبح 11 سے 12 بجے اور 9 دسمبر کو رات 9 سے 10 بجے تک فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم راستوں پر ٹریفک لوڈ بڑھے گا ایگزیکٹو چوک (ایکسپریس چوک) اور میریٹ گیٹ ریڈ زون کے لیے بند رہیں گے۔ شہریوں کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا روڈ، نادرا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں، جبکہ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو اختیار کریں مری اور بارہ کہو سے آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے تعینات رہیں گے