کراچی کے سول اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں جدید آلہ “بلو روبینو میٹر” متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کی مدد سے بچوں کا پیلیا ٹیسٹ چند سیکنڈ میں مکمل ہو سکتا ہےماہر امراض اطفال کے مطابق پہلے یہ ٹیسٹ خون کے ذریعے ہوتا تھا اور نتائج حاصل کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے تھے، لیکن اب جدید مشین بچے کے جسم سے صرف ٹچ کرتے ہی پیلیا کی شرح ظاہر کر دیتی ہے پروفیسر اقبال میمن نے بتایا کہ یہ آلہ سرکاری اسپتال میں پہلی بار استعمال کیا گیا ہے، جس سے والدین کا وقت اور پیسہ بچتا ہے اور مریض بچے کا علاج فوری ممکن ہوتا ہے پیلیا کے شکار بچوں کو عام طور پر فوٹو تھراپی کے ذریعے علاج فراہم کیا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات پیلیا کی زیادہ شرح سے پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں یہ جدید آلہ نہ صرف ٹیسٹ کے عمل کو آسان اور تیز بناتا ہے بلکہ بچوں کو غیر ضروری خون کے نمونوں کی تکلیف سے بھی بچاتا ہے۔