پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز PK-536 ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔ طیارے میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر سوار تھے تفصیلات کے مطابق پرواز نے اڑان بھرنے کے تقریباً 17 منٹ بعد اچانک فنی خرابی پیدا ہونے کی اطلاع دی۔ کپتان نے فوراً اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے طیارے کی کراچی واپسی کا فیصلہ کیا پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق مسافروں کو بروقت آگاہ کیا گیا، جبکہ تکنیکی مسئلے کے باعث پرواز کو منسوخ کر دیا گیاوزیر بلدیات ناصر شاہ کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی، تاہم پرواز منسوخ ہونے پر وہ طیارے سے اتر کر کراچی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے