کشمور میں سری گرونانک گردوارا صاحب کا سالانہ سکھ میلہ شروع دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال

کشمور کے سری گرونانک گردوارا صاحب میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تین روزہ سالانہ سکھ میلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا گیا ملائیشیا سے بجیون سنگھ، دلیپ سنگھ، کبیر سنگھ جبکہ برطانیہ (UK) سے دوِندر بیر سنگھ سمیت کئی ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کا کشمور پہنچنے پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات سردار سلیم جان مزاری، چودھری نریش کمار کیسوانی سردار مہیش سنگھ، ٹیکم داس کیسوانی، سروانند پنشی، ڈاکٹر منوہر لال بجاج، لال چند، مکیش کمار کیسوانی اور سینکڑوں شہریوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی سوکڑی اجرک تحفے میں پیش کی گئی۔ گذشتہ 15 برس سے منعقد ہونے والا یہ سکھ میلہ تین روز تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے میلہ انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے قیام و طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ تینوں دن لنگر پرشاد کا سلسلہ بھی جاری رہے گا میلے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جن میں سندھ پولیس اور پاک رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں