کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا کریم آباد پل کے قریب ٹریلر کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 27 سالہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر شبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی ٹیموں کو اطلاع دی، تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ٹریلر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت آئے روز قیمتی جانیں لے رہی ہے، متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔