ضلع بھر میں قبائلی تنازعات کے خاتمے اور ایس ایچ او سکندر علی پہنور کے جواں سالہ بیٹے اور معصوم پوتے کی شہادت کے بعد قاتلوں کی تا حال عدم گرفتاری کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے ضلعی رہنماؤں کی جانب سے ٹاور چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت دلمراد ڈاہانی اور سرمد جاگیرانی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ معصوم شہداء کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کی کوششوں سے ضلع میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن کچھ خامیاں اب بھی باقی ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہئے ریلی میں سیاسی، سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر “امن قائم کرو” اور “قبائلی تنازعات ختم کرو” جیسے نعرے درج تھے۔