خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے وہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جو خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے انہیں ہراساں کرتا اور بھتہ طلب کرتا تھا
ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران کے مطابق ملزم تھانہ گلشن معمار میں درج بھتہ خوری کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم نے ایک خاتون سے 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ بھی کیا تھا پولیس نے ملزم کے قبضے سے وہ موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے جو بھتہ خوری میں استعمال ہوتا تھا۔ ملزم کی شناخت اوسامہ کے نام سے کی گئی ہے ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔