سکھر چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سکھر پہنچے، جہاں انہوں نے کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کے ہمراہ ریونیو کمپلیکس تعلقہ نیو سکھر کا افتتاح کیا چیف سیکرٹری سندھ نے اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر کے دفتر میں اے سی اور مختیارکار صالح پٹ کے ریونیو کمپلیکس و ریزیڈنس کی افتتاحی تختی کی نقب کشائی بھی کی اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے اسسٹنٹ کمشنرز سے سائلین کے اوقات کار اور موجود سہولیات کے متعلق استفسار کیا اور واضح ہدایت کی کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں
اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر وسیم مہر اور اسسٹنٹ کمشنر صالح پٹ ماجد ماکو نے چیف سیکرٹری سندھ کو ٹوپی اور اجرک کا روایتی تحفہ پیش کیابریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اے سی دفاتر میں ڈومیسائل کے لیے ای سروس سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ واش رومز بھی قائم کیے گئے ہیں چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ آج سکھر میں دیگر سرکاری مصروفیات بھی انجام دیں گے۔