کشمور گردوارہ گرو صاحب سنگھ سبھا میں بابا گرونانک مندر کے افتتاحی میلے کا شاندار آغاز ہوگیا ہر سال کی طرح اس سال بھی 3 روزہ میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے میلے میں ملائیشیا، بھارت اور دیگر ممالک سمیت ملک بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف ممالک سے آنے والے یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا گیا، جبکہ سابق صوبائی وزیر سردار سلیم جان خان مزاری نے بھی غیر ملکی سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا گردوارے کو رنگ برنگی لائٹس اور قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا، جبکہ سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تاکہ میلہ پرامن ماحول میں جاری رہے۔